۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تقریب مذاہب اسلامی عالمی فورم کے سربراہ کا مفتی رفیع عثمانی کی وفات پر تعزیتی پیغام

حوزہ/ تقریب مذاہب اسلامی عالمی فورم کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام و المسلمین حمید شہریاری نے ایک پیغام میں، دارالعلوم کراچی پاکستان کے سربراہ مفتی رفیع عثمانی کی وفات پر تعزیت و تسلیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،تقریب مذاہب اسلامی عالمی فورم کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسلمین حمید شہریاری نے ایک پیغام میں، دارالعلوم کراچی پاکستان کے سربراہ مفتی رفیع عثمانی کی وفات پر تعزیت و تسلیت پیش کی ہے۔

تعزیتی پیغام کا تفصیلی متن کچھ یوں ہے:

إنا لله وإنا إليه راجعون

مفتی اعظم پاکستان جناب محمد تقی عثمانی

سلام عليكم

دارالعلوم کراچی اور دیوبند کے مفتی اعظم محمد رفیع عثمانی کی رحلت کی خبر سن کر نہایت ہی افسوس اور دکھ ہوا۔

اسلامی جمہوریہ پاکستان میں، اس عالمِ باعمل اور محققِ توانا کا شمار اسلامی تحریک کے علمبرداروں میں ہوتا تھا اور مرحوم کی بے شمار، گرانقدر اور لازوال تصانیف جیسے: زکوٰۃ کے احکام، التعلیقات النافع الفتح الملحم، قیامت کا علم اور مسیح کا نزول اور نوادرِ الفقہ، ان کے شاگردوں اور پیروکاروں کیلئے ایک یادگار میراث اور ایک روشن چراغ ہے۔

مرحوم و مغفور کی پاکستان علماء کونسل، اسلامی نظریاتی کونسل، رویتِ ہلال کمیٹی، حکومتِ سندھ کی زکوٰۃ کونسل اور خاص طور پر دارالعلوم کراچی میں سرپرست کے عنوان سے گراں قدر خدمات اور پاکستان میں اتحاد اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے درمیان اخوت اور بھائی چارے کے جذبہ کو فروغ دینے میں ان کی عظیم کاوشیں قابل تحسین ہیں، جو یقیناً ان کے شاگردوں، عقیدت مندوں اور پیروکاروں کی طرف سے جاری رہیں گی۔

ہم! اس عظیم فقدان پر جنابِ عالی اور عالم اسلام کے علماء کرام اور پاکستان کے علمی اور معزز مسلمانوں اور نیز مفتی عثمان کے پسماندگان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ مرحوم و مغفور کے درجات بلند فرمائے نیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جوار میں جگہ عنایت فرمائے اور لواحقین سمیت ان کے پیروکاروں کو صبرِ و سلامتی عطا فرمائے۔

شریک غم: حمید شہریاری

سیکرٹری جنرل تقریب مذاہب اسلامی عالمی فورم

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .